• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

نکاح سے پہلے تفویض طلاق

استفتاء

سوال یہ ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق کا حق تفویض کیا تھا۔ خرچہ وغیرہ نہ دینے کی وجہ سے بیوی نے عدالت سے یکطرفہ تنسیخ نکاح کرایا۔ لیکن تفویض طلاق کا حق استعمال کر کے اپنے اوپر طلاق واقع نہیں کی۔ ایسی صورت میں کیا بیوی کا پہلا نکاح باقی ہے یا ختم ہوگیا ہے؟ اور آگے دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے؟۔

وضاحت: شوہر نے نکاح نامہ پر نکاح سے پہلے دستخط کیے ہیں،نکاح بعد میں ہوا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

چونکہ شوہر نے نکاح نامہ پر نکاح سے پہلے دستخط کیے ہیں اس لیے عورت کو شرعاً طلاق کا حق تفویض نہیں ہوا۔ اور عورت اپنے اوپر طلاق نہیں ڈال سکتی۔ البتہ اگر عورت عدالت کے سامنے شوہر کی شدید مار پیٹ کے دعویٰ میں سچی ہے تو عدالت کا تنسیخ نکاح درست ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved