• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والدین کا طلاق کا حکم دینا

استفتاء

میری شادی وٹے سٹے میں ہوئی ہے۔ میرے بہنوئی نے میری بہن کو طلاق دے دی ہے۔ جس کی وجہ سے میرے والدین مجھے بھی  طلاق دینے کو فرمارہے ہیں۔ میری شادی کو آٹھ، دس سال ہوچکے ہیں، ایک بیٹا چھ سال کا ہے۔ ہم میاں بیوی میں کوئی رنجش نہیں۔ ایسی حالت میں میرے لیے والدین کا حکم ماننا کتنا ضروری ہے۔ ہمارے علاقہ کے علماء مجھے کہ رہے ہیں کہ تم والدین کے نافرمان ہو۔ اگر میں اپنی بیوی کو طلاق نہ دوں تو آخرت میں پکڑ تو نہیں ہوگی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نکاح ہمیشہ قائم رکھنے کی نیت سے کیا جاتا ہے۔ اور ایک کی سزا دوسرے کو دینا جائز نہیں۔لہذا لڑکے سے والدین کا مطالبہ بھی جائز نہیں اور لڑکے کو ان کے حکم کی تعمیل کرنا بھی ضروری نہیں۔ اس سے لڑکا نافرمان نہ ہوگا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved