• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تم اب میرے کسی کام کی نہیں ہو اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ تمہیں آزاد کر دوں میں اور جہالت برداشت نہیں کرسکتا

استفتاء

*** کی شادی دو ماہ قبل ہوئی۔ بیوی عید کے موقع پر والد کے ہمراہ گھر گئی، مگر واپس نہ آئی خاوند نے آمادہ کیا لیکن وہ نہ مانی۔ اس دوران غصے میں خاوند نے درج ذیل الفاظ کہے ” تم اب میرے کسی کام کی نہیں ہو، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ تمہیں آزاد کر دوں میں اور جہالت برداشت نہیں کرسکتا”۔  کیا مذکورہ صورت میں طلاق ہوئی ہے ؟ اگر ہوئی ہے تو کون سی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں طلاق واقع نہیں ہوئی، کیونکہ خاوند کا ابتدائی جملہ” تم اب میرے کسی کام کی نہیں” اگرچہ کنایہ کی قسم دوم ہے لیکن اس کے بعد کا متصلہ جملہ جو اس پر تفریع ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی جملے سے مراد ایقاع فی الحال نہیں بلکہ یہ ارادے کے درجے میں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved