• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حائضہ عورت کی عدت

استفتاء

میں*** جس کی طلاق کا کیس عدالت میں چل رہا تھا۔ عدالت نے جس دن طلاق کا فیصلہ دیا اس کے دو دن بعد***کو ماہواری شروع ہوگئی۔ اب سوال یہ ہے کہ مسماة کی عدت کب مکمل شمار کی جائیگی؟ کیا شرعاً طلاق کے فیصلہ کے بعد مکمل تین ماہ عدت گذارنا ضروری ہے یا تیسری ماہواری مکمل ہونے پر عدت ختم شمار کی جائیگی؟ کیونکہ تیسری ماہواری تقریبا دو ماہ دس دن بعد ختم ہو جاتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس عورت کو طلاق ملے اور اسے ماہواری آتی ہو تو اس کی عدت پوری تین ماہواریاں ہوتی ہے۔ تین مہینے نہیں ہوتی۔

رہی یہ بات کہ عدالتی طلاق ہوئی یا نہیں اس کو پوچھنا ہو تو علیحدہ سے پوچھیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved