• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دو طلاق رجعی کے بعد شوہر کا انکار

استفتاء

میرا مسئلہ یہ ہے کہ جھگڑا میری ساس اور شوہر کے درمیان ہو رہا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ میں صبح دیر سے اٹھی تھی جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہی تھی اور ماں بیٹا آپس میں لڑائی کر رہے تھے وہ اپنی ماں سے ناراضگی کی وجہ پوچھ رہے تھے اور وہ بتا نہیں رہی تھی اور کہہ رہی تھیں کہ میں چلی جاتی ہوں اس گھر سے۔ اسی دوران لڑائی زیادہ ہوئی اور میرا شوہر کہنے لگا کہ آپ ہی اس کو  گھر میں لے کر آئی تھی جو مرضی کریں میں ٹینشن نہیں لے سکتا ۔میں کافی فاصلے پر تھی اس نے میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا” میں اس کو طلاق دیتا ہوں، میں اس کو طلاق دیتا ہوں” اور تیسری مرتبہ پر ماں نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا اور گالیاں نکالی اور اسے روکنے کی کوشش کی۔

آج وہ کلمہ بھی پڑھتا ہے اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہ بات کہنے کو تیار ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا جبکہ میں نے پورے ہوش و حواس میں یہ الفاظ سنے ہیں۔ مہربانی فرماکر اس مسئلے کا حل تجویز فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دو رجعی طلاقیں واقع ہوئی ہیں عدت ( تین ماہوریاں ) گذرنے سے پہلے پہلے اگر خاوندرجوع کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف ایک طلاق کا حق باقی رہ جائے گا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved