• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

دو مرتبہ طلاق دینے کے فورا بعد کہا” تم مجھ سے فارغ ہو ،میں نے تمہیں فارغ کر دیا ،تم میرے گھر سے چلی جاؤ”

استفتاء

ایک آدمی نے اپنی بیوی کو دو مرتبہ ” میں نےتمہیں طلاق دی، میں نے تمہیں طلاق دی” کہا اور پھر فوراً اس کو کہا کہ ” تم مجھے سے فارغ ہو، میں نے تمہیں فارغ کر دیا، تم میرے گھر سےچلی جاؤ”۔ اب وہ خاوند کہہ رہا ہے کہ میں نے طلاق رجعی دی ہے۔ مذکورہ صورت میں کتنی طلاقیں ہوئی ہیں؟ اور کون سی ہوئی ہیں۔ اگر عورت خاوند کے ساتھ نہ رہنا چاہے تو اسے اجازت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دو بائنہ طلاقیں واقع ہوگئی ہیں۔ پہلا نکاح ختم ہوگیا ہے اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہیں تو نئے مہرکے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کر کے رہ سکتے ہیں۔ البتہ آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف ایک طلاق کا حق باقی رہ جائے گا۔ اور اگر عورت کسی اور جگہ نکاح کرنا چاہے تو عدت گذارنے کے بعد کر سکتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved