• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق نامہ کی فوٹو کاپیاں کرنا اور ان پر دستخط کرنا

استفتاء

ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دینے کے لیے اسٹام پیپر لکھوایا اور اس پر ایک ہی طلاق لکھی گئی۔ دستخط کرنے سے پہلے  اس سٹام پیپر کی تین کاپیاں کروائیں اور بعد میں اسٹام پیپر اور تینوں کاپیوں پر دستخط کیے۔ سائل کے بقول تین کاپیاں کروانے کا مقصد یہ تھا کہ دو کاپیاں سائل اپنے پاس رکھے گا اور ایک بیوی کو بھجوائے گا۔ اس صورت میں دریافت طلب امر یہ ہے کہ سائل کی بیوی کو ایک ہی طلاق واقع ہوئی یا کہ تین ؟جبکہ سائل کی نیت تین طلاق کی ہرگز نہیں تھی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب طلاقنامہ میں لکھا ہے کہ یہ طلاق کا نوٹس اول ہے تو فوٹو کاپی میں بھی یہی لکھا ہے ۔لہذا یہ فوٹو کا پی دوسرے اور تیسرے طلاق کا انشا نہ ہوگی۔ جبکہ طلاق نامہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ” مذکوریہ کو وارننگ دیتا ہوں کہ اپنا گھر آباد کرنے کی کوشش کرے ورنہ میں یکے بعد دیگرے۔۔ بقیہ نوٹس طلاق بھیج دوں گا”۔ لہذا صرف ایک طلاق واقع ہوئی ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved