• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق دینے کی صورت میں رقم ادا کرنے کی شرط

استفتاء

لڑکی کو تین طلاقیں ہوچکی ہیں۔ طلاق کی صورت میں پچاس ہزار روپے ہیں۔ سامان جہیز، زیورات۔ ان تمام چیزوں (پچاس ہزار روپے، سامان جہیز، زیورات) میں سے صرف سامان جہیز اور زیور میں سے صرف ایک انگوٹھی جس کی مالیت پندرہ ہزار روپے سے  بیس ہزار ہے وہ نہیں دیے اور اس کے ساتھ پچاس ہزار روپے بھی نہیں دے رہا۔ لیکن جو طلاق کی صورت میں پچاس ہزار روپے لکھے تھے ان کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ یہ اس وقت کا قانون تھا اب نہیں تو لہذا اب میں نہیں دوں گا۔ اسی سلسلے میں ہم نے عدالت میں کیس کیا ہوا ہے کہ ہمیں اپنا حق ملے اور کیس کا جو خرچہ ہے وہ لڑکے والے کے ذمہ ہے یا لڑکی والے کے ذمہ ہے؟

طلاق کا سبب بے اولادی بنی۔

مطلوب یہ پوچھنا ہے کہ لڑکی والے مذکورہ صورت میں پچاس ہزار کا مطالبہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اور کیس کا خرچہ لڑکے کے ذمہ ڈالا جاسکتا ہے؟ نکاح نامے کی نقل ساتھ لف ہے جس میں خاوند نے پچاس ہزار کا اقرار کیا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں پچاس ہزار کی ادائیگی لازم نہیں کیونکہ یہ تعزیر بالمال ہے جس کی اجازت نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved