• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بد اخلاق بیوی شوہر کے گھر میں یا والدین کے ہاں عدت پوری کرے

استفتاء

مرحوم کے انتقال کے وقت ایک بیوہ اپنے والدین کے گھر میں تھی اور اب بھی وہیں عدت پوری کر رہی ہے جبکہ دوسری بیوہ اسی گھر میں ہے اور سسر کو اور دیگر گھر والوں کو مسلسل پریشان کر رہی ہے۔ اور کیا وہ عدت اسی گھر میں پوری کرے یا والدین کے گھر میں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب مکان بیٹے کا ہے تو اس کی بیوہ بھی اس میں حصے دار قرار پائے گی۔ اگر وہ اپنے حصے میں رہے تو اسے وہاں سے نکالا نہیں جاسکتا۔ ویسے بھی عورت کے لیے شریعت کا حکم یہ ہے کہ وہ خاوند کے گھر میں عدت گذارے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved