• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سات ہفتے کے حمل کے اسقاط کے بعد آنے والے خون کا حکم

استفتاء

سات ہفتے بعد اسقاط حمل ہوا ہے۔ اس کے بعد آنے والے خون کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ نفاس ہے یا حیض ہے یا استحاضہ ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر حمل کا کوئی عضو بن گیا تھا (مثلاً ہاتھ، پاؤں وغیرہ) تو اسقاط کے بعد آنے والا خون نفاس شمار ہو گا۔ اور اگر کوئی عضو نہیں بنا تھا تو دیکھیں گے کہ اگر اسے حیض بنانا ممکن ہو تو وہ حیض شمار ہو گا ورنہ استحاضہ شمار ہو گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved