• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

واقعے کے خلاف تعلیق سے طلاق

استفتاء

دو میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ بیوی نے کہا کہ انہوں نے کورٹ میرج کی ہوئی ہے۔ یہ بات ان لوگوں کے سامنے ہوئی جو صلح کی کوشش کر رہے تھے۔ تو جیسے ہی بیوی نے یہ بات کہی تو شوہر نے غصہ میں کہ ‘‘اگر میں نے اسی طرح کوئی رکھی ہوئی ہے تو اسی مجلس میں سب کے سامنے اس کو تین طلاق’’۔ بعد میں معلوم ہوا کہ انہوں نے کورٹ میرج نہیں کی ہوئی بلکہ چند دوستوں کی موجودگی میں خفیہ نکاح کیا ہوا ہے تو اس صورت میں اس لڑکی کو طلاق ہوئی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں عورت پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی کیونکہ مذکورہ صورت میں شوہر نے طلاق کو کورٹ میرج کی شادی کے ساتھ خاص کیا ہے جبکہ نکاح مذکور اس کے علاوہ ہے۔ اور چونکہ یہاں شوہر ظالم نہیں بلکہ مظلوم ہے اس لیے مستحلف کی نیت یا مقصود کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔

و أما نية تخصيص العام في اليمين فمقبولة ديانة اتفاقاً و قضاء عند الخصاف و الفتوى على قوله إن كان الحالف مظلوماً و كذلك اختلفوا هل الاعتبار لنية الحالف إن كان مظلوماً خصوصاً لا إن كان ظالماً كما في الوالوالجية و الخلاصة. (اشباہ و نظائر: 29)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved