• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

منت ماننا

استفتاء

ایک آدمی نے منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں سونے کی دس گرام کی ڈلی اہلِ تشیع حضرات کی ڈولی میں ڈالوں گا ۔ آیا اس کا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟ اور منت مانا ہوا مال کہاں صرف کرنا چاہئے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت درست نہیں ۔اور نہ اسکو پورا کرنا جائز ہے ۔بلکہ اس طرح سے منت ماننا گناہ ہے جس سے توبہ و استغفار ضروری ہے ۔بہتر ہے کہ آپ وہ سونا غریبوں پر خرچ کر دیں ۔ یا دین کے کسی کام میں لگا دیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved