• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کئی قسموں کا کفارہ ایک ساتھ دینا

استفتاء

1۔صورت مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کئی قسموں کا کفارہ بصورت رقم یکمشت کسی ہاسٹل والے جامعہ میں جمع کروا  دے۔تو کفارہ ادا ہو جائے گا۔

2۔جامعہ والے حضرات وصول شدہ رقم یعنی قسم کا کفارہ کس مصرف اور کسطرح لائیں گے۔برائے مہربانی وضاحت کریں۔

3۔آیا  جادو  وغیرہ کا علاج کسی ایسے شخص سے کروایا جا سکتا ہے جو مریض سے اسکی قمیص طلب کرے۔اور اسکا نام ماں وغیرہ کا نام پوچھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صورت مذکورہ نمبر۱ میں اگر جامعہ والے کفارہ کی رقم مستحق طلباء تک پہنچانے کا اھتمام کرتے ہوں۔تو ان کو کفارہ دے سکتے ہیں۔البتہ جامعہ والوں کو بتا دیں۔کہ یہ رقم کفارہ کی ہے ۔

صورت مذکورہ نمبر۲ میں جامعہ والے کفارہ کی ادائیگی کے طریقے کے مطابق اس کو استعمال کریں۔جو یہ ہے کہ دس غریب طلبہ کے ذریعے سے اس کی تملیک کریں۔متعدد کفاروں کی صورت میں پہلے ایک کفارہ کی رقم دیں۔پھر کچھ دیر بعد دوسرے کفارے کی رقم دیں ۔

وكفارته تحرير رقبة او اطعام عشرة مشاكين او كسوتهم۔قال الشامي تحت قوله(عشرة مساكين)اي تحقيقا او تقديرا حتي لو اعطي مسكينا واحدا في عشرة ايام كل يوم نصف صاع يجوز۔ولو اعطاه في يوم بدفعات عشر ساعات قيل يجزي وقيل لا والصحيح۔وفي كافي الحاكم وان لطعم عشرة مساكين صاعا عن يمينين لم يجزه الا عن احداهما عندهما (شامی:5/ 524- 253)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved