- فتوی نمبر: 2-167
- تاریخ: 29 نومبر 2008
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
اللہ کے علاوہ کسی اور کی قسم کھانا کیسا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
غیراللہ کی قسم کھانا جائز نہیں۔
عن ابن عمر رضی الله عنه أنه سمع رجلاً يقول لاوالكعبة فقال لاتحلف بغيرالله فإني سمعت رسول الله ﷺ يقول من حلف بغيرالله فقد كفرأوأشرك۔ (ترمذی:ص280ج1)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ کہہ رہاتھا ” نہیں ،کعبہ کی قسم”(بات ایسی نہیں ہے) تو انہوں نے فرمایا کہ غیراللہ کی قسم نہیں کھاؤ کیونکہ میں نے جناب رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا جس نے غیراللہ کی قسم کھائی اس نے کفر یا شرک کاکام کیا۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved