• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کفارہ یمین سے متعلق چند سوالات

استفتاء

بعدازسلام عرض یہ ہے کہ کفارہ کے متعلق یہ چند سوال لکھ رہاہوں ان سوالات کے جوابات مدلل ومفصل تحریر فرما کر احقر  کو ممنون ومشکور فرمائیے۔

1۔کفارہ یمین کی مقدار کیا ہے۔

2۔جو کفارہ مقرر ہے دس آدمیوں کے لئے  قرآن میں دس سے زائد یا دس سے کم کو کفارہ دیا جاسکتاہے ؟

3۔دس کی بجائے ایک آدمی کو دس دن میں کھانا کھلانا سےکفارہ ادا ہوجائے گا؟

4۔کفارہ یمین کس کو دیاجاسکتاہے؟

5۔دس آدمیوں کو کھاناکھلانا یا کھانے کی قیمت دینا دونوں کا ایک حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔دس آدمیوں کو فی کس کے حساب سے پونے دوکلو گندم  کی قیمت دیں یادو وقت کا کھانا کھلائیں۔

2۔نہیں۔

3۔ہوجائے گا۔

4۔جو مستحق زکوٰة ہو۔

5۔دونوں جائز ہیں کھانے کی قیمت  پونے دوکلو گندم کی قیمت سے کم نہ ہو۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved