استفتاء
عشاء کی نماز میں تیسری رکعت کی ادائیگی کے بعد امام صاحب چوتھی رکعت کی ادائیگی کے لیے اٹھنے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گئے، پچھلی صف میں سے ایک مقتدی نے کھڑے ہو کر لقمہ دیا، جس پر امام صاحب نے کھڑے ہو کر چوتھی رکعت مکمل کی اور سجدہ سہو کیا، بعد از سلام امام صاحب نے یہ فرمایا کہ مقتدی نے لقمہ چونکہ کھڑے ہو کر دیا ہے لہذا وہ امام کی اتباع سے نکل گیا۔ تو آپ یہ فرمائیں کہ اگر وہ اتباع سے نکل گیا اور اس کا لقمہ قبول کرتے ہوئے امام صاحب بھی کھڑے ہو گئے تو کیا نماز صحیح ہو گئی یا دوبارہ لوٹانا پڑے گی؟ نیز یہ وضاحت فرما دیں کہ مقتدی کا کھڑے ہو کر لقمہ دینا اتباع امام سے نکال دے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں وہ مقتدی امام کی متابعت سے خارج نہیں ہوا تھا کیونکہ امام کا تیسری رکعت میں بیٹھنا ہی درست نہ تھا اور جو کام درست نہ ہو اس میں امام کی اتباع نہیں ہوتی۔
لأنه لا اتباع في البدعة. (رد المحتار: 2/ 667)
لہذا اس کا لقمہ دینا درست تھا اور نماز فاسد نہیں ہوئی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved