استفتاء
سوال یہ ہے کہ امام سورہ فاتحہ کے بعد جب سورت ملائے گا تو وہ بسم اللہ پڑھے گا یا نہیں ؟ اسی طرح مقتدی جب اکیلے نماز پڑھے گا تو کیا سورت ملاتے وقت بسم اللہ پڑھے گا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ امام اور منفرد کے لیے سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے۔ فتاویٰ شامی میں ہے:
صرح في الذخيرة و المجتبی بأنه إن سمی بين الفاتحة و السورة المقرؤة سراً أو جهراً كان حسناً عند أبي حنيفة رحمه الله و رجحه المحقق ابن الهمام و تلميذه الحلبي لشبهة الاختلاف في كونها آية من كل سورة. (2/ 235)
© Copyright 2024, All Rights Reserved