استفتاء
قابل احترام مفتی صاحب السلام علیکم! برائے مہرانی رہنمائی فرمائیں کہ اگر ایک شخص کو قرآن کی لمبی سورت زبانی یاد ہے، اور وہ اس کو نماز میں پڑھنا چاہتا ہے۔ تو کیا اس صورت میں وہ صرف دس آیات ایک رکعت میں پڑھ سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
لمبی سورت میں سے صرف دس آیات ایک رکعت میں پڑھ سکتے ہیں۔
و الأفضل أن يقرأ في كل ركعة سورة تامة و لو قرأ بعض السورة في ركعة و باقيها في ركعة قيل يكره، و قيل لا يكره، و الصحيح أنه لا يكره، لما روی النسائي من حديث عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلی الله عليه و سلم قرأ في المغرب سورة الأعراف فرقها في الركعتين. (حلبي)
© Copyright 2024, All Rights Reserved