• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جھوٹ بولنے پر طلاق کو معلق کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مکرمی محترمی صاحب!گزارش یہ ہے کہ ایک عورت اپنے گھر سے کسی غیر مرد کو ملنے کےلیے چلی گئی اوراس کے شوہر کو شک گزرا ،کیونکہ  وہ جہاں جانے کا کہہ کرگئی وہ وہاں گئی ہی نہیں اس کا شوہر بذات خود وہاں پتاکرکے آیا کہ میری بیوی آ پ کے گھر آئی یا نہیں ؟ان لوگوں نے کہا کہ نہیں آئی،جب عورت گھر آتی ہے تو رات کو اس کا شوہر اس کو قسم دیتا ہے کہ اگر آپ نے مجھے ہر بات سچ بتادی تو معاف کردوں گا ،اگر جھوٹ بولاتو میری طرف سے آپ کو طلاق ہوگی ،پھر عورت نے ٹال مٹول کیاشروع میں،پھر کہتی ہے ہاں میں کسی کوملنے گئی تھی پھر اس سے پوچھا گیا وہاں آپ نےکیا کیا کام کیا؟پھر عورت کہتی ہے میرے سے کچھ نہ پوچھو!اورکچھ نہیں کیا پھر دباؤڈالاگیا تو کہتی ہےاس بندے نے میرے ہاتھ کو پکڑا اس کےبعد پھر ٹال مٹول کرتی رہی تو سب گھروالے کہتے ہیں کہ اگر سچ نہیں بتایا تو طلاق کی جوقسم دی ہوئی ہے وہ واقع ہوجائے گی۔ پھر کہتی ہے عورت کہ میں نے اس کو اپنا منہ دکھایا پھر ٹال مٹول کرتی رہی پھر دباؤڈالتے رہے سب سچ بتاؤاورکیا ہوا ہے ؟پھر کہتی ہے کہ اس بندے نے میرے گال پہ بوسہ دیا اور وہ کہتی ہے کہ اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوا قرآن پر حلف دیا۔

پوچھنایہ تھا عورت کے ٹال مٹول کوجھوٹ تصور کیا جائے گا یانہیں؟کیونکہ اس کےبعد وہ سب سچ بتاتی رہی اوریہ سب معاملہ ایک ہی نشست میں ہوا عورت بھی اپنی جگہ بیٹھی رہی اورمرد بھی ،کیا اس معاملے کے بعد عورت کو طلاق ہوئی یا نہیں ؟اگر ہوئی تو ایک یا اس سے زیادہ ؟

نوٹ:میر ے ذہن میں طلاق کی کوئی تعداد متعین نہیں تھی ،بس الفاظ بولے تھے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق رجعی واقع ہوچکی ہے، عدت کے اندر رجوع ہوسکتا ہے اور عدت کے بعد باہمی رضامندی سے نئے مہر کے ساتھ نیا نکاح کر کے اکٹھے رہ سکتے ہیں۔

توجیہ:شوہر نے جب کہا کہ ’’اگر آپ نے مجھے ہر بات سچ بتا دی تو معاف کردوں گا، اگر جھوٹ بولا تو میری طرف سے طلاق ہوگی‘‘ تو تعلیق ہوگئی، اس کے بعد عورت نے پہلے سوال کے جواب میں جب یہ کہا کہ ’’اور کچھ نہیں کیا‘‘ تو یہ جھوٹ ہوا، جس سے طلاق معلق واقع ہوگئی۔

ہدایہ میں ہے:

و اذا اضافه الى شرط وقع عقيب الشرط مثل ان يقول لامراته ان دخلت الدار فانت طالق

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved