• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

معلق طلاق کی صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے کہ میں ایک شخص نے اپنے طور پر یوں کہا ’’اگر میں نے فلاں کام کیا تو میری بیوی کو طلاق ہے‘‘ لیکن بیوی کو اس کا علم تک نہیں، پھر اس شخص نے وہ کام کرلیا ،کام کرنے کے بعد اس نے بیوی سے رجوع کرلیا۔

تین چار ماہ کے بعد پھر اس نے یہی کہا کہ ’’اگر میں نے فلاں کام کرلیا تو میری بیوی کو طلاق‘‘ پھر کام کر لینے کے بعد اس نے بیوی سے رجوع کر لیا تھا، تیسری مرتبہ پھر ایسا ہی ہوا۔ اب اس شخص کے لئے شرعاً کیا حکم ہے کیااس کی بیوی کو تین طلاق مغلظہ ہو گئی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

طلاق واقع ہونے کے لیے بیوی کو معلوم ہونا ضروری نہیں، لہذا مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں، جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے، لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved