• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق ثلاثہ بذریعہ طلاق نامہ

استفتاء

میرے دوست نے اپنی بیوی کو تین طلاق کے نوٹس بھیج دئیے ہیں جو کہ ساتھ لف ہیں جس کی تحریرات درج ذیل ہیں  :

طلاق اول کی عبارت: ’’ان حالات کی بنا پر من مقر مسماۃ مذکوریہ کو طلاق اول دیتا ہوں،اور لفظ طلاق ایک بار استعمال کرتا ہوں ،طلاق دیتا ہوں‘‘

طلاق دوئم کی عبارت:’’ان حالات کی بنا پر من مقر مسماۃ مذکوریہ کو طلاق دوئم دیتا ہوں،اور لفظ طلاق دوبار استعمال کرتا ہوں، طلاق دیتا ہوں،طلاق دیتا ہوں‘‘

طلاق سوئم کی عبارت :’’ان حالات کی بنا پر من مقر مسماۃ مذکوریہ کو طلاق سوئم دیتا ہوں،اور لفظ طلاق تین بار استعمال کرتا ہوں ،طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں ، طلاق دیتا ہوں ،اس تحریر کی رو سے مذکوریہ میرے حق زوجیت سے آزاد وفارغ ہے ‘‘

اب وہ رجوع کرنا چاہتا ہے۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا رجوع ہو سکتا؟

نوٹ:تیسرا پیپر لڑکی کے گھر پہنچ گیا ہے لیکن وہ لڑکی نے پڑھا نہیں اور نہ ہی ابھی تک دیکھا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے، اب نہ صلح ہو سکتی اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔

نوٹ: طلاق نامہ عورت نے پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو اس سے فرق نہیں پڑتا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved