• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

خلع کی ڈگر ی جاری ہونے سے پہلےزوجین کےدرمیان صلح کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم مفتی صاحب!کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ہم نے عدالت میں خلع کا دعوی دائر کیا اور خلع کا فیصلہ ہونے سے پہلے پنچایت نے صلح کرادی اور ہم نے خلع کا دعوی واپس لے لیا اس صورت میں کیا ہمارا نکاح قائم ہے؟ اور میں اپنے گھر دوبارہ جا سکتی ہوں؟۔دعوی کی تفصیل ساتھ لف ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں پہلا نکاح قائم ہے،لہذا میاں بیوی اکٹھے رہ سکتے ہیں کیونکہ مذکورہ صورت میں نہ تو شوہر نے خلع کے کاغذات پر دستخط کئے ہیں اور نہ عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کی ہے بلکہ کیس خارج کردیا ہے لہذا نکاح بحالہ قائم ہے۔

بدائع الصنائع(3/229)میں خلع سے متعلق مذکور ہے:

وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved