• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دوران نماز منہ سے ’’تین‘‘ کا لفظ نکلنا

استفتاء

ایک آدمی مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ رہا تھا۔ تیسری رکعت میں قیام کی حالت میں اس کے منہ سے ’’تین‘‘ نکل گیا۔ اب اس کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نماز کی حالت میں ’’تین‘‘ کا لفظ کہنے سے اس آدمی کی نماز فاسد ہو گئی۔ لہذا اس آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنی یہ نماز دوبارہ پڑھے۔

الدر المختار (2/ 445) میں ہے:

يفسدها التكلم هو النطق بحرفين أو حرف مفهم كعِ و قِ أمراً. و في الشامية تحت قوله (هو النطق) أي أدنى ما يقع اسم الكلام عليه المركب من حرفين.

البحر  الرائق(2/ 3) میں ہے:

يفسدها التكلم … عبر بالتكلم دون الكلام ليشمل الكلمة الواحدة كما عبر بها في المجمع لأن التكلم هو النطق يقال تكلم بكلام و تكلم كلاماً كذا في ضياء العلوم.

محيط  برہانی(2/ 146) میں ہے:

إذا تكلم في صلاته ناسياً أو عامداً خاطئاً أو قاصداً … استقبل الصلاة عندنا. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved