• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کرنسی ایکسچینج کامسئلہ

استفتاء

1۔ ایک ساتھی کرنسی ایکسچینج کا کام شروع کرنا چاہتا ہے۔ اس کے متعلق  ان کو کن اصولوں کا خیال رکھنا ہو گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ کرنسی ایکسچینج میں اگر دونوں طرف کی کرنسی ایک ہی قسم کی ہو مثلاً پاکستانی روپے کا پاکستانی  روپے سے، یا ریال کا ریال ، یا  امریکی ڈالڑ کا امریکی ڈالڑ سے تبادلہ کرنا ہو تو اس میں دو باتوں کا لحاظ رکھنا ضروری ہے:

i۔ یہ تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ نہ ہو۔

ii۔ دونوں طرف کی کرنسی پر سودے کی مجلس میں ہی عملاً قبضہ ہو جائے۔

اور اگر دونوں طرف کی کرنسی ایک قسم کی نہ ہو مثلاً روپے کا تبادلہ ریال یا ڈالر سے کرنا ہو تو اس میں ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ کہ کسی ایک کرنسی پر سودے کی مجلس میں ہی قبضہ ہو جائے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved