- فتوی نمبر: 18-156
- تاریخ: 21 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
CSD سٹور سے ہائیر پرچیز اسکیم کے تحت کوئی چیز مثلا موٹر بائیک یا کوئی اور چیز لی جائے جس کی 36،24،12،6،48،60،72نمبر آف انسٹالمنٹ(یعنی قسطوں کی تعداد) کی جاتی ہوں۔ کیا یہ جائز ہے؟
CSD فارم بھی ساتھ لف ہے اور پرائز لسٹ (قیمت کی لسٹ)بھی۔ جس میں ساری تفصیل موجود ہے کہ قسطوں پر اتنے کی اور نقد اتنے کی۔ یہ سہولت زیرو ڈاؤن پیمنٹ (یعنی ابتداء میں کوئی ایڈوانس رقم نہ دینے)کے ساتھ بھی ہے۔
رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
CSD سکیم کے ذریعے انسٹالمنٹ(قسطوں) پر کوئی چیز لینا ناجائز ہے، کیونکہ اس سکیم میں متعدد خرابیاں ہیں:
- قسط لیٹ ہونے پر 1.5فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا جو ناقابل واپسی ہوگا جیسا شق نمبر(8الف)اور17 میں ہے۔ یہ ناجائز ہے ۔
- آئٹم جاری ہونے کے بعد اور اسی طرح بیعانہ دینے کے بعد بھی سکیم والے آئٹم کی قیمت تبدیل کر سکتے ہیں جیسا کہ شق نمبر (8ب)میں ہے۔جبکہ شرعا ایک دفعہ سودا ہونے کے بعد باہمی رضامندی کے بغیر قیمت تبدیل نہیں ہو سکتی۔
3. گاڑی کی جامع انشورنس کروانا ہوگی جیسا کہ شق نمبر 13میں ہے جو کہ ناجائز ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved