• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

انشورنس سے ملنے والی زائدرقم کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں نے دوجگہ انشورنس کروا رکھی تھی لیکن جب مجھے پتہ چلاکہ انشورنس جائز نہیں ہے تو میں نے اپنی رقم واپس نکلوالی ۔اب مجھے جو کمپنی کی طرف سے زائد رقم ملے گی۔ کیا میں وہ استعمال کرسکتا ہوں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

انشورنس کمپنی کی طرف سے ملنے والی زائد رقم استعمال کرنا جائز نہیں ہے اس لیے وہ زائدرقم کمپنی سے وصول نہ کی جائے اوراگر کرلی ہے تو بغیر ثواب کی نیت کے کسی مستحق زکوۃ کو صدقہ کردی جائے البتہ اپنی رقم استعمال کرسکتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved