- فتوی نمبر: 21-258
- تاریخ: 21 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
بوسکی کپڑے کا شرعی حکم کیا ہے ؟یعنی یہ ریشم کے حکم میں ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری معلومات کے مطابق عام طور سے بازار میں جو بوسکی کے نام سے کپڑا ملتا ہے اس کے تانےاور بانےمیں پچاس فیصد سے سو فیصد تک اصلی ریشم ہوتا ہے لہذا بوسکی کا کپڑا مردوں کے لئے پہننا جائز نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved