• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مرنے والے کی رقم کی ایک خاص صورت کاحکم

استفتاء

دوعورتیں ڈاکٹر کے پاس گئی تھیں تومریضہ نے دوسری عورت کو فیس دی کہ ڈاکٹر کو دے دو تو اس عورت نے ڈاکٹر کو فیس نہیں دی،ڈاکٹر کو کہا کہ میں آپ کو فیس نہیں دیتی اور ڈاکٹر نے فیس نہیں لی تو فیس کے پیسے اس عورت نے لے لیےتو اب مریضہ فوت ہو گئی ہے تو یہ پیسے اب وہ کس کو دیں گی؟ یہ ایک عورت ساس ہے جو مر گئی، جس کے پاس پیسے ہیں وہ بہو ہے۔

وضاحت مطلوب ہے کہ

  1. بہو نے ڈاکٹر سے کس وجہ سے کہا کہ میں آپ کو فیس نہیں دیتی؟
  2. بہونے جب پیسے خود رکھ لئے تھے تو ساس نے اس کے بارے میں کچھ کہا تھا؟

جواب وضاحت: اس عورت( بہو)نےچھپانے کے واسطے پیسے لیے تھے اور ڈاکٹر کے پاس چونکہ مریض کو بار بار لے جا رہے تھے توبہو نے ڈاکٹر سے کہا کہ میں نے آپ کو پیسے نہیں دینے،باقی ساس سے بہو کی ان پیسوں کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ پیسے فوت ہونے والی عورت کے ورثاء کو ان کے شرعی حق کے لحاظ سے دیئے جائیں گے۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved