• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والد کے ترکہ کی تقسیم

استفتاء

میرا سوال وراثت سے متعلق ہے۔ میری تین بہنیں ہیں۔ میرے مرحوم والد اور میں نے مشترکہ طور پر 2016 میں  ایک پلاٹ خریدا تھا۔ مکان کی تعمیر سے قبل میرے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کی وفات کے بعد میری والدہ نے والد کے نام سے پلاٹ کی ملکیت میرے اور اپنے نام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ میری بہنوں نے اپنی مرضی سے دستاویزات پر دستخط کیے۔ اس وقت  میرے پاس موجود رقم صرف مکان تعمیر کرنے کے قابل تھی لہذا اگر میں اس رقم سے بہنوں کو حصہ دیتا تو میں مکان تعمیر نہیں کر سکتا تھا۔ میں نے گھر کی تعمیر کے لئے تمام رقم ادا کر دی۔ اب یہ گھر میرے اور والدہ کے نام پر ہے۔ سوال:

1)  صرف ہمارے والد کا حصہ (پلاٹ کی قیمت) ہمارے درمیان تقسیم ہو گا یا آدھے گھر کی قیمت (میری والدہ کا حصہ) تقسیم ہو گا؟

2)میں اپنی ماں کی زندگی میں اپنی ماں اور تین بہنوں کو کس طرح حصے دوں گا؟

وضاحت مطلوب ہے:

1) بہنوں نے کن دستاویزات پر دستخط کیےتھے؟

2) تعمیر میں کن کے پیسے لگے؟

جواب وضاحت:

  • نام تو تمام ورثاء کے ہو سکتا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر یہ طے ہوا کہ ابھی یہ مکان میرے اور والدہ کے نام ہو جائے اور بعد میں تقسیم کے مطابق جس کا جو حصہ بنے اسکو دے دیا جائے۔
  • بیٹے نے اپنے پیسوں سے تعمیر کی تھی۔

نوٹ: پلاٹ شراکت کے طور پر خریدا تھا جس میں والد کے 80 فيصد اور ميرے 20 فیصد پیسے شامل تھے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ پلاٹ پر تعمیر آپ نے اپنے ذاتی پیسوں سے کی ہے اس لئے عمارت   صرف آپ کا حق ہےاس میں کوئی دوسرا شریک نہیں۔ اور پلاٹ میں بھی 20 فیصد پیسے آپ کے شامل تھے لہذا پلاٹ میں سے پہلے 20 فیصد منہا کر کے باقی 80 فیصد کی تقسیم ہو گی۔ تقسیم اس طرح ہو گی کہ والد کے حصے کے  پلاٹ یا اس کی قیمت کو 40 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے  5 حصے بیوی کے، 14 حصے بیٹے کے  اور 7 حصے  ہر بیٹی کے ہوں گے۔تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

 

40= 5×8

بیوی                                   1بیٹا                             3بیٹیاں

1/8                                                 عصبہ

x51                                                  x57

5                                                          35

7+7+7+14

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved