• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

خالص کے بدلے میں کھوٹا سونا لینا

استفتاء

صراف حضرات لیبارٹری میں کھوٹ شدہ سونا بھیج دیتے ہیں مثلاً کسی سنار نے 50گرام کھوٹ شدہ سونا لیبارٹری بھیجا ۔ لیبارٹری میں سونا پرکھنے والا یہ بتاتا ہے کہ اس میں 40گرام خالص ہے لہذا اس 50گرام کھوٹ شدہ کے بدلے میں 40گرام خالص سونا مجھ سے لے لو ۔آیا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں ؟ اور اسکی جوازی صورت تحریر فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت صحیح نہیں ہے ۔اگر اسی طرح سے بیچنا مقصود ہو تو اسکی جواز کی صورت یہ ہے کہ آپ پہلے 50گرام سونا ایک رقم مثلاً40000روپے میں فروخت کر دیں ۔اور دونوں پر قبضہ کر لیں۔پھر ان روپوں سے 40گرام خالص سونا لے لیں۔

دوسری صورت یہ ہے کہ 50گرام کھوٹ ملے سونے کے عوض 49گرام خالص سونا لے لیں اور ایک گرام خالص سونے کی قیمت روپوں میں لے لیں ۔مثلاً 1500روپے لے لیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved