- فتوی نمبر: 1-18
- تاریخ: 20 جولائی 2004
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
**** نے **** سے ۵۲ تھان کپڑے کے خریدے اب ان میں سے دو تھان نقص والے نکل آئے ہیں جبکہ بیچتے وقت **** نے **** کو انکے نقص کے بارے میں نہیں بتایا تھا ،**** نے **** کو وہ تھان واپس کرنے یا قیمت کم کرنے کے بارے میں کہا لیکن اس بات پر **** نے کہا کہ تم دو تھان نہیں ۵۲ کے ۵۲ واپس کرو میں واپس کر لونگا ،**** نے **** سے کہا کہ تم مفتی صاحب سے اس بارے میں فتویٰ لے لو تو دو نہیں سارے کے سارے تھان واپس کرنے پڑیں گے ۔ دو تھان نقص والے میں واپس نہیں لوں گا ۔ جبکہ **** درست تھان آگے بیچ چکا ہے وہ کیسے واپس کر سکتا ہے ۔ وضاحت فر ما دیں ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورتِ مسئلہ میں سب تھان واپس کرنا ضروری نہیں بلکہ جو تھان عیب دار ہیں بائع یا تو انکو واپس لے لے یا حساب سے قیمت کم کر دے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved