- فتوی نمبر: 1-99
- تاریخ: 28 جنوری 2006
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت > قسطوں پر خرید و فروخت
استفتاء
قسطوں میں چیزیں خریدنا درست ہے کہ نہیں ؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سود ہے ۔مہربانی فرما کر وضاحت فرمادیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قسطوں میں کسی چیز کا خریدنا درست ہے بشرطیکہ قسط کی ادائیگی میں تاخیر پر جرمانہ مقرر نہ کیا گیا ہو اور نہ ہی کوئی اور ناجائز شرط مقرر کی گئی ہو۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved