• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

وقف شده زمين کو فروخت کرنا یا لیز پر دینا

استفتاء

ادارہ احیاءالعلوم*** ایک وقف ادارہ ہے ایک مسجد اور ایک حفظ و ناظرہ کا مدرسہ اس کے زیر انتطام چل رہا ہے مسجد میں تبلیغی جماعت کا شب جمعہ کا اجتماع سالہا سال سے ہو رہا تھا ۔ 1981ءمیں محسوس کیا گیا کہ جگہ کی بہت قلت ہے لہذا مسجد کے ارد گرد کچھ سرکاری زمین کے لئے گورنمنٹ کو درخواست دی گئی جو منظور کر لی گئی اور گورنمنٹ نے رعایتی نرخوں پر یہ زمیں ادارہ کو فروخت کر دی ۔اس کا اکثر حصہ ضروریات کے لئے زیر استعمال لے لیا گیا مگر زمین کا ایک ٹکڑا خالی بغیر تعمیر کے رہا ۔ تین چار سال پہلے شب جمعہ کے اجتماع کی جگہ اس مسجد سے بدل کر شہر کے کنارے پر طے ہو گئی ۔ جس کی وجہ سے یہ زمین کا بقایا ٹکرا ادارہ کی ضروریات سے فاضل ہے ادارہ چاہتا ہے کہ اس زمین کے ٹکڑے کو یا تو فروخت کر دیا جائے یا کسی اور پارٹی کو لیز پر دے دیا جائے اس میں کوئی شرعی امر مانع تو نہیں ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

واضح رہے کہ وقف کے لازم اور مکمل ہو جانے کے بعد اس کو فروخت کرنا جائز نہیں۔            جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:

فاذا تم و لزم لا یملک و لا یملک و فی الشامية قوله لا یملک ای لا یکون مملوکا لصاحبه و لا یملک ای لا یقبل التملیک لغیره بالبیع و نحوه لاستحالتہ تملیک الحارج عن ملكه( 6/ 540)

نیز وقف زمین کولیز (اجارہ طویلہ)پر دینے کی کچھ شرائط ہیں اگر ان شرائط کا لحاظ کرتے ہوئے وقف کی زمین لیز پر دی جائے تو درست ہے ورنہ تین سال سے زائد مدت کے لئے وقف کی زمین کو کرایہ پر دینا جائز نہیں ہے۔وہ شرائط یہ ہیں:

1۔ لیز پر دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ اس وقف شدہ زمین سے معتد بہ فائدہ اٹھانے کا نہ ہو ۔

2۔ کرایہ دار زمین کی اجرت مثل یعنی مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرایہ ہمیشہ ادا کرتا رہے یعنی اگر مارکیٹ ریٹ بڑھ جائے تو کرایہ دار بھی مارکیٹ ریٹ کے مطابق کرایہ بڑھا دے۔ نیز اجرت مثل میں زمین کو کرایہ پر دینے کے وقت کی حالت کا اعتبار ہو گا ۔ یعنی زمین کی وہ حالت جو کرایہ دار کے عمل سے پیدا ہوئی ہے اس کا اعتبار نہ ہو گا۔

3۔ اس میں وقف کا کوئی ضرر محسوس نہ کیا جائے مثلا اجارہ پر لینے والا بد معاملہ شخص ہو یا مفلس ہو یا اس سے وقف پر نا جائز قبضہ و غلبہ کا اندیشہ ہو ۔ بلکہ اس میں وقف کا فائدہ ہو۔                          فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved