• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دوسری رکعت کے رکوع یا رکوع کے بعد امام کے ساتھ شامل ہونا

  • فتوی نمبر: 6-118
  • تاریخ: 28 اگست 2013

استفتاء

دوسری رکعت میں امام رکوع میں جا چکا تھا یا رکوع سے اٹھ چکا تھا۔ اب وہ کس ترتیب سے نماز مکمل کرے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر رکوع میں آکر شریک ہوا تو نیت باندھ کر رکوع میں چلا جائے، اور رکوع میں بجائے تسبیح کے تکبیریں کہہ لے، اور اگر دوسری رکعت میں امام کے رکوع سے اٹھنے کے بعد شریک ہوا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اٹھ جائے اور پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے تکبیریں کہے اور دوسری میں قراءت کے بعد کہے۔

فإن أدركه في الركعة الثانية ….. فإذا فرغ من صلاته قام إلی قضائ ما سبق به. (الفقه الإسلامي : 2/ 1398)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved