- فتوی نمبر: 4-92
- تاریخ: 12 جون 2011
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
مذکورہ صورت میں بائع کا کہنا ہے کہ میں نے مذکورہ دکان 80 مربع فٹ ہی کی سمجھ کر بیچی تھی اور 108 فٹ کی رجسٹری پر جب میں نے دستخط کیے تھے تو اس وقت اسے پڑھا نہیں تھا۔ جب کارپوریشن والوں کی طرف سے 28 فٹ کو گرانے کی بات ہوئی تو مشتری نے بائع سے اضافی رقم کی واپسی کا اس بنا پر دعویٰ کیا کہ میں نے کل رقم 108فٹ مربع کی دی تھی۔ بائع نے مشتری کو وہ پیسے واپس دیدیے۔ اب بائع پوچھنا چاہتا ہے کہ کیا مشتری ان پیسوں کے واپس لینے کا مستحق تھا یا نہیں؟ اگر تھا تو فبہا، اور اگر نہیں تھا تو کیا بائع اس سے واپسی کا دعویٰ اور مطالبہ کرسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جب بائع نے مشتری کو 28 مربع فٹ کے پیسے واپس کر دیے تو اب جھگڑا ختم کردے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر طلب کرے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved