- فتوی نمبر: 18-34
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر جوانی میں سفید بال آجائیں تو اگر سیاہ خضاب لگایا جائے تو کیسا ہے؟کیونکہ یہ بال بیماری کی وجہ سے سفید ہوئے ہیں نہ کہ بڑھاپے کی وجہ سے۔اسی طرح ایک لڑکے کا رشتہ آیا سفید بالوں کی وجہ سے انہوں نےانکارکردیا کہ یہ توبوڑھاہے وضاحت فرمادیں شکریہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اکثر اہل علم کا موقف یہی ہے کہ بالوں کوکالا خضاب لگانا جائز نہیں چاہے بال بیماری کی وجہ سے سفید ہوئے ہوں یا بڑھاپے کی وجہ سے سفیدہوئے ہوں۔البتہ گہرا سرخ جو کالے پن کی طرف مائل ہولیکن خالص سرخ نہ ہو ایسا کوئی کلر (رنگ) لگا سکتے ہیں۔جس لڑکے کا سوال میں ذکر کیا گیا ہے اس کے لئے بالوں کو کوئی بھی ایسا کلر (رنگ)لگانا جائز نہیں جس سے لڑکی والوں کو دھوکا لگے
© Copyright 2024, All Rights Reserved