• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مناسخہ کی ایک صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں

محمد نبی نے ترکہ میں ساڑھے سترہ مرلہ جگہ چھوڑی، جو کہ 850000 روپے میں فروخت ہوئی ،اب محمد نبی کے ورثاء میں ایک بیوی مشفقہ ،پانچ بیٹے (1)افضل نبی (2) مطیع النبی (3) محب النبی (4) محمد علی (5) وحید الزمان، اور چھ بیٹیاں (1) شہناز (2) خالدہ (3) ساجدہ (4) روبینہ (5) وحیدہ (6) شاہدہ ،ہیں ،پھرمحمد نبی کے  5 بیٹوں میں سے محب النبی فوت ہوا جسکے ورثاء میں ایک بیوی سعیدہ ،والدہ ،دو  بیٹے (1)احتشام (2) صدام اور دو  بیٹیاں (1)نیلم (2) ارم ہیں ،پھر محمد نبی کی بیٹیوں میں سے شاہدہ فوت ہوئی جسکے ورثاء میں شوہر عبد النبی والدہ ،دو بیٹے (1) عادل خان (2) نبیل خان اور ایک بیٹی جنت الماٗویٰ چھوڑیں۔ شرع کی رو سے ترکہ ان ورثاء میں کیسے تقسیم ہوگا؟

نوٹ:محمد نبی کے والدین کی وفات محمد نبی سے پہلے ہوئی ہے اور محمد نبی کی اہلیہ ابھی تک حیات ہیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں 850000 میں سے محمد نبی کی بیوی مشفقہ کو 129492 روپے اور محمد نبی کے پانچ بیٹوں میں سے ہر ایک کو 92969 روپے اور ہر بیٹی کو 46484روپے اور محب النبی کی بیوی سعیدہ کو 11621روپے اور محب النبی کے دو بیٹوں میں سے ہر ایک کو 21951روپے اور محب النبی کی ہر بیٹی کو 10975روپےاور محمد نبی کی بیٹی شاہدہ کے شوہر عبد النبی کو 11621روپےاور شاہدہ کے دو بیٹوں میں سے ہر ایک کو 10846روپے اور بیٹی کو 5423روپے ملیں گے۔

 

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

محمدنبی:

8×16=128×72=9216×5=46080

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved