• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

والد صاحب کی حیات میں ان کی پنشن کا استعمال

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے والد صاحب میرے ساتھ رہتے ہیں جو کہ واپڈا سے ریٹائرڈ آفیسر ہیں ۔ ان کی پنشن میں وصول کرتا ہوں اور مشترکہ اخراجات کے بعد 50,000 روپے بچ جاتے ہیں۔ میرا ایک چھوٹا سا کاروبار ہے اور مجھ پر تقریبا 28 لاکھ کا قرضہ ہے جو ہر مہینے کی قسط پر ادا ہو رہا ہے۔ اب والد صاحب کی یہ خواہش ہے کہ پنشن کے باقی پیسے میں اپنے کاروبار میں شامل کر لوں۔

1)کیا نفع دئیے بغیر یہ پیسے کاروبار میں لگ سکتے ہیں؟  (2)کیا یہ رقم والد صاحب کی وفات کے بعد وراثت بن جائے گی۔ جبکہ والد صاحب نے ہم چھ بہن بھائیوں میں مکان کی تقسیم کر دی ہے؟(3) کوئی اور بہتر صورت بن سکتی ہے کہ یہ پیسہ کاروبار میں بھی لگ جائے اور والد صاحب کی وفات کے بعد جتنی رقم بڑھ جائے وہ میں وراثت میں تقسیم کر دوں؟

4۔ کیا اس رقم سے قرضہ اتار سکتا ہوں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ لگ سکتے ہیں۔

2۔ اگر یہ رقم بطور قرض کے دی ہے تو وراثت بنے گی اور اگر بطور ہدیہ کے دی ہے تو آپ کی اپنی ہوگی۔

3۔ اس کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ ان کا پیسہ کاروبار میں بطور انویسمنٹ کے شامل کریں اور نفع کی مقدار آپس میں فیصد کے لحاظ سے طے کر لیں۔ اس صورت میں اس کا نفع والد کا ہی ہوگا جو ان کے بعد وراثت بنے گا۔

4۔ والد صاحب کی اجازت سے اتار سکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved