• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مورث کے بعد فوت ہونے والے وارث کا حصہ ان کے ورثاء کو ملے گا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری دادی جان کا ان کے والد صاحب کی وراثت میں سے کچھ حصہ بنتا تھا جو ابھی ملا ہے اس وقت ہماری دادی  جان کا بھی انتقال ہو چکا ہے اور ہمارے والد صاحب کا بھی۔ آیا کہ دادی جان کے حصہ میں ہمیں ہمارے والد کی وفات کے بعد حصہ ملے گا (جو ہمارے والد صاحب کا بنتا تھا اپنی ماں کی طرف سے)۔

وضاحت مطلوب ہے:   پہلے دادی فوت ہوئی تھی یا آپ کے والد؟

جواب وضاحت: پہلے دادی فوت ہوئی تھی بعد میں والد صاحب۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جبکہ آپ کے والد صاحب کا انتقال اپنی والدہ کے بعد ہوا ہے تو جو حصہ ان کا بنتا ہے وہ آپ لوگوں کو ملے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved