• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بہن اپنے حصے کاکیاکرے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک مسئلہ کے بارے میں پوچھنا ہے میری بہن اپنی جائیداد جو اسے والد صاحب کی طرف سے حصہ ملا ہے تو اپنا حصہ اپنے بھائیوں کو دینا چاہتی ہے لیکن میری بہن کا شوہر کہتا ہے کہ تم میری اجازت کے بغیر نہیں دے سکتی ۔

کیا میری بہن  اس  معاملے میں شوہر کی بات مانےیا وہ اپنی مرضی کرےجو وہ کرنا چاہتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

شریعت کی رو سے اصل حق تو بہن کا ہے لہذا وہ جو چاہے کرے لیکن جو چاہے کرنے کے نتیجے میں اگر بہن کاگھر بگڑنے کا اندیشہ ہو تو اس کو خود سوچ لے کہ اسے ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے اور بھائیوں کو بھی اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved