• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

213مرلے زمین کی تقسیم ،ورثاء کا آپس میں اختلاف

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے بھائی ناصر کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ترکہ میں کچھ چیزیں چھوڑی ہیں جن کے بارے میں آپ کی رہنمائی درکار  ہے:

1۔ 213 مرلے زمین ناصر کے نام ہے۔

اس میں ناصر کی بیوی کا جتنا حصہ ہے وہ ہم دینے کے لیے تیار ہیں۔

ناصر کی بیوی کا بیان یہ ہے کہ 213 مرلے زمین کے بارے میں صادق آباد کے ایک مفتی صاحب سے فتویٰ لے کر ناصر کے بھائیوں کو دیا تھا کہ ہمیں اس کے مطابق جتنا حصہ بنتا ہے، دے دیں۔ انہوں نے جتنا حصہ دیا ہم نے رکھ لیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  1. ناصر کے بھائیوں نے 213 مرلے زمین میں سے بیوہ کا پورا حصہ یعنی ایک چوتھائی (4/1)  دے دیا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ جتنا باقی ہے اسے پورا کریں۔
Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved