- فتوی نمبر: 28-100
- تاریخ: 22 مئی 2023
استفتاء
میں یونیورسٹی کا سٹوڈنٹ ہوں وہاں ہمیں سٹوڈنٹ کارڈ لگے ہوئے ہیں اس کارڈ پر پاسپورٹ سائز تصویر بھی بنی ہوئی ہے ۔ کیا وہ کارڈ سجدے والی جگہ پر رکھ کر یا گلے میں لٹکا کر نماز ہو جائے گی؟
تنقیح: بعض طلباء کارڈ گلے میں لٹکا کر نماز پڑھتے ہیں اور بعض طلباء کارڈ سجدے والی جگہ پر رکھ کر نماز پڑھتے ہیں یہ سٹوڈنٹ محض سستی کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ دونوں صورتوں میں اگر تصویر نظر آرہی ہو تو نماز مکروہ ہوگی اور اگر چھپی ہوئی ہو تو نماز مکروہ نہ ہوگی۔
فتاویٰ ہندیہ (231/1) میں ہے:
ويكره أن يصلي وبين يديه أو فوق رأسه أو على يمينه أو على يساره أو في ثوبه تصاوير.
الدرالمختار (504/2) میں ہے:
قال في البحر: ومفاده كراهة المستبين لا المستتر بكيس أوصرة أو ثوب آخر
مسائل بہشتی زیور (205,206/1) میں ہے:
اگر تصویر سر کے اوپر ہو یعنی چھت میں تصویر بنی ہوئی ہو یا آگے کی طرف کو ہو یا دائیں بائیں طرف ہو یا پیچھے کی طرف ہو تو نماز مکروہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved