• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنے پر اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا قرآن پاک پڑھنے پر ملتا ہے؟

استفتاء

جناب قرآن شریف عربی میں پڑھنے کا جو ثواب ملتا ہے ، اگر ہم اردو میں پڑھیں تو کیا اتنا ہی ثواب ملے گا ؟

وضاحت مطلوب ہے:اردو میں قرآن پڑھنے کا کیا مطلب ہے ؟

جواب: اردو ترجمہ۔

استفتاء

مذکورہ صورت میں صرف ترجمہ پڑھنے کا اتنا ثواب نہیں ملے گا جتنا قرآن پڑھنے پر ملتا ہے البتہ ترجمے کے ذریعہ مفہوم سمجھنے کا ثواب ملے گا۔

يوسف (2) میں ہے:

انا انزلنه قرانا عربيا لعلكم تعقلون

ردالمحتار (2/226) میں ہے:

و ذلك أن الفارسي ليس قرآنا أصلاً لانصرافه في عرف الشرع إلى العربي ………… إن اعتاد القراءة بالفارسية أو اراد أن يكتب مصحفا بها يمنع

آپ کے مسائل اور ان کا حل (4/458) میں ہے

سوال: قرآن مجید کی تلاوت کے بجائے اگر قرآن مجید کا اردو ترجمہ ترتیب وار پڑھا جائے تو ثواب ملے گا ، کیونکہ اگر اردو ترجمہ کو عربی میں کردیا جائے تو قرآن مجید بن جاتا ہے ؟

جواب: قرآن مجید عربی میں نازل ہوا ہے ، اور اس کے ہر لفظ کی تلاوت پر دس نیکیوں کا وعدہ ہے ۔ ظاہر ہے کہ اس کے ترجمے پر اجر ثواب نہیں ، اس لیے قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب تو عربی الفاظ کی تلاوت پر ہی ملے گا ، ترجمے کے ذریعہ مفہوم سمجھنے کا ثواب ملے گا ، قرآن کریم کی تلاوت کا ثواب نہیں ہوگا

آپ کے مسائل اور ان کا حل (4/458) میں ہے:

سوال: ترجمے والے قرآن پاک کا ترجمہ پڑھتے ہیں ، کیا اس طرح قرآن شریف پڑھنے سے اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا عربی میں (جوکہ اس کی اصل شکل ہے) پڑھنے سے ملتا ہے ؟

جواب: قرآن مجید کے الفاظ کی تلاوت کے بغیر صرف ترجمہ پڑھنے سے قرآن مجید پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved