• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

لنگڑےکی امامت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

لنگڑےکی امامت کا کیا حکم ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

لنگڑے کو امام بنانا جائز ہے لیکن  چونکہ عام طور پر لوگوں کو لنگڑے کی امامت سے انقباض محسوس ہوتا ہے اس لئے مکروہ تنزیہی ہے۔

شامی(2/360) میں ہے:

قوله ( ومفلوج وأبرص شاع برصه ) وكذلك أعرج يقوم ببعض قدمه فالاقتداء بغيره أولى تاترخانیة ……….والظاهر أن العلة النفرة

امداد الفتاوی( 1 / 370 ) میں ہے :

سوال۔  لنگڑے کی امامت جائز ہے یا نہیں؟

جواب۔  اگر پاؤں سیدھا نہ کھڑا ہوتا ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved