• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

طواف کے چکر میں کمی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ ربّ العزت آپ تمام حضرات کو علم لدنی کی دولت سے مالا مال فرمائے آمین ۔

ایک مسئلہ درپیش ہے اس کی وضاحت مطلوب ہے۔

صورت مسئلہ۔  ایک بڑی عمر کی عورت تقریبا 85سال کے لگ بھگ اپنے محرم کے ساتھ عمرہ پر گئی لاہور سے احرام باندھا بیت اللہ کے سات چکر پورے کیے جب صفا مروہ پر چکر لگانے کے لیے گئی تو ابھی ایک چکر لگایا تھا تو تھک گئی وہاں سے اپنے کمرے میں چلی گئی ۔وہاں سے مدینہ چلی گئی واپسی پر مکہ مکرمہ آئی، طواف کیااور صفا مروہ کے چکر پورے کیے ہیل چئیر کے ذریعے ۔

سوال مطلوب یہ ہے  کہ شروع میں صفا مروہ کا بس ایک چکر لگایا ۔باقی رہ گئے کیا اس مذکورہ صورت میں اس بوڑھی عورت پر دم واجب ہوتا ہے؟اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اس عورت پردم واجب ہے جو حرم میں ہی دینا ضروری ہے۔

المبسوط للسرخسي (4/ 59)میں ہے:

لو ترك منها أربعة أشواط فهو كترك الكل في أنه يجب عليه الدم به۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved