• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

بغیر دانتوں والی بکری کی قربانی

استفتاء

ایک بکری جس کاسال پورا ہوچکا ہے کسی طرح کی عیب نہیں ہے مگر دانت نہیں نکلے ہیں تو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:دانت نہ نکلنے کا کیا مطلب ہے؟بالکل دانت ہیں ہی نہیں ؟یا دودھ کے دانت گرکرجو نئے دانت نکلتے ہیں وہ نہیں نکلے ؟

جواب وضاحت:بالکل دانت نہیں ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ بکری کی قربانی درست نہیں کیونکہ دانتوں کا بالکل نہ ہونا بھی عیب ہے جو قربانی سے مانع ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved