- فتوی نمبر: 19-373
- تاریخ: 23 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
1۔کچھ دن پہلے میں نے عشاء کی نماز پڑھی تو بعد میں یادآیا کہ میرے کپڑے صبح ناپاک ہوگئے تھے میں ناپاکی والادھبہ دھوکرگیا تھا لیکن میرے دل میں ابھی بھی وسوسہ ہے کہ کہیں کپڑوں میں ناپاکی لگی نہ رہ گئی ہو ۔کیا میری نماز ہوگئی؟کیا مجھے دوبارہ نمازپڑھنی ہوگی یا نہیں ؟اگر دوبارہ اداکرنی ہے تو صرف فرض یاوتر یا ساری نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
2۔قربانی کس حالت میں فرض ہے ؟آیا والد پر قرض ہو تو بھی فرض ہے یا نہیں؟
وضاحت مطلوب ہے(۱)ناپاکی سے کیا مراد ہے؟(۲)اوردھونے میں کیا طریقہ اختیار کیا گیا تھا ؟(۳)والد کے پاس سونا ،چاندی ،مال تجارت اورزائد از ضرورت سامان کی کیا تفصیلات ہیں ؟
جواب وضاحت(۱)احتلام ہوگیا تھا (۲)دوتین دفعہ دھویا تھا(۳) گھر کے سامان کے علاوہ کچھ نہیں،ایک موٹر سائیکل ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔مذکورہ صورت میں چونکہ کپڑاپاک ہوگیا تھا لہذا نماز لوٹانے کی ضرورت نہیں۔
2۔ جس شخص کی ملکیت میں بنیادی ضروریات زندگی کےعلاوہ اوراگرمقروض ہو تو قرضہ کےعلاوہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کےبرابر کوئی بھی چیزہو اس پر قربانی واجب ہے ۔
آپ کےوالدکےپاس چونکہ گھر کےسامان اورموٹر سائیکل کےعلاوہ کچھ نہیں اوروہ مقروض بھی ہیں اس لیے آپ کے والد پر قربانی واجب نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved