• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بيوی کا اپنے اوپر طلاق واجب کرنا

استفتاء

میں نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دی ہوئی ہیں۔ میں نے اپنی بیوی کو اس کے میکے والوں سے ملنے سے سختی سے منع کیا ہوا تھا۔ بیوی نے شوہر کو کہا کہ ’’اگر وہ اپنے گھر والوں سے ملی تو اس پر تیسری طلاق واجب ہو جائے‘‘ شوہر نے کہا کہ جو بول رہی ہو وہ لکھ دو تو بیوی نے وہ لکھ دیا۔بیوی کی نیت یہ تھی کہ گھر میں سکون ہوجائے۔کچھ عرصے بعد بیوی کی تائی اس سے ملنے گئی تو وہ اس سے مل لی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا تیسری طلاق واقع ہوگئی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تیسری طلاق واقع نہیں ہوئی۔

توجیہ: طلاق دینا شوہر کا حق ہے بیوی اپنے اوپر طلاق واقع نہیں کرسکتی۔ مذکورہ صورت میں بیوی کے میکے والوں سے ملنے پر طلاق واقع ہونے کی تعلیق شوہر نے نہیں کی بلکہ بیوی نے خود ہی اپنے اوپر طلاق کی تعلیق کی ہے جو کہ بے فائدہ ہے۔

فتاویٰ شامیہ (4/419) میں ہے:

وأهله زوج عاقل بالغ مستيقظ…

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved