• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تعلیقِ طلاق کے بعد دوسرا نکاح کیا تو دوسری بیوی کے حق میں تعلیق لغو ہوگی

استفتاء

ایک آدمی نے قسم اٹھائی کہ ’’اگر میں نے آج کے بعد سگریٹ پی تو مجھ پر میری بیوی طلاق‘‘ اس قسم کے اٹھانے کے تین سال بعد اس شخص نے دوسری شادی کرلی اور ایک سال بعد اس کی پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا۔ اب اگر وہ سگریٹ پی لے تو کیا اس کی دوسری بیوی پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟ کیونکہ اس کی موجودہ بیوی اس قسم اٹھانے کے وقت اس کے نکاح میں نہیں تھی اور جو اس وقت تھی وہ وفات پاچکی ہے۔(سائل: حبیب کشمیری)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں شوہر کے سگریٹ پینے کی صورت میں دوسری بیوی کو طلاق واقع نہ ہوگی۔

توجیہ: تعلیقِ طلاق کے درست ہونے کی شرط یہ ہے کہ تعلیق کے وقت بیوی شوہر کے نکاح میں ہو یا تعلیق میں نکاح کی طرف نسبت ہو۔ مذکورہ صورت میں دوسری بیوی تعلیق  کے وقت نہ نکاح میں تھی اور نہ ہی تعلیق میں نکاح کی طرف نسبت کی گئی، اس لئے دوسری بیوی کے حق میں یہ تعلیق لغو ہوگی۔ لہذا شوہر کے سگریٹ پینے کے باوجود دوسری بیوی کو طلاق واقع نہ ہوگی۔فتاویٰ عالمگیری (420/1) میں ہے:

ولا تصح اضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضىفه إلى ملك.

در مختار(582/4) میں ہے:

(شرطه الملك) حقيقة كقوله لقنه: إن فعلت كذا فأنت حر أو حكما، ولو حكما (كقوله لمنكوحته) أو معتدته (إن ذهبت فأنت طالق أو الإضافة إليه) أي الملك الحقيقي عاما أو خاصا كإن ملكت عبدا أو إن ملكتك لمعين فكذا أو الحكمي كذلك

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved