• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بہن کے خرچے کس کے ذمہ ہوں گے؟

استفتاء

میں شادی شد ہوں، بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہوں، ہم دو بھائی اور دو بہنیں ہیں میری ایک بہن کی شادی اور رخصتی ہوگئی ہے جبکہ ایک بہن کا نکاح ہوا ہے ، رخصتی نہیں ہوئی، میرے والد اور والدہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے حیات ہیں ۔ کیا دوسری بہن کی شادی جس کی رخصتی نہیں ہوئی اس کی رخصتی کے وقت جہیز وغیرہ کے تمام اخراجات کی ذمہ داری میرے اوپر ہے یا والدین پر؟

وضاحت مطلوب ہے: (1)والد صاحب کی مالی صورتحال کیا ہے؟(2) سائل کو سوال پوچھنے کی کیا ضرورت ہے؟ (3) کیا آپ سب کا گھر کا نظام مشترکہ ہے؟

جواب وضاحت:(1)ابو کی آرمی کی پینشن 12100 اور اولڈ بینیفٹ 8500 ٹوٹل20600 ہے جبکہ میری سیلری(تنخواہ) 55968 ہے میں مسجد میں خادم ہوں اور میرا بھائی(BOP) بینک آف پنجاب میں ملازم ہے اس کی سیلری(تنخواہ) 32000 ہے، ہم دونوں بھائی گھر کے اخراجات کے پیسے دیتے ہیں۔(2) اس لیے پوچھا ہے کہ اگر میں خرچ نہیں کرتا تو گنہگار تو نہیں ہوں گا اور شرعاً کوئی پوچھ تو نہیں ہوگی؟ (3) جی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں  چونکہ آپ سب کا گھر کا نظام مشترکہ ہے اس لیے بہن کی شادی کے اخراجات کی ذمہ داری بھی مشترک ہوگی صرف والد پر نہ ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved